بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
میری پہلی وصیت یہ ہے کہ شہداء کی وصیتوں پر عمل کریں ۔بسیجی ، پاسداران اور ہمارے افسران جو شہید ہو چکے ہیں، سب وصیت کرکے گئے ہیں ۔ کیا ان کی وصیتوں پر عمل کیا گیا ہے ؟!
شہداء جو کچھ چاہتے تھے اسے وہ دیواروں ، کتابوں اور کیسٹوں میں محفوظ کرکے ہمارے لئے چھوڑ گئے ہیں۔
اس سے بے اعتنائی نہ برتنا ۔
ھمارے عزیز امام وصیت ناموں کے بارے میں فرماتے ہیں: "تم نے پچاس سال عبادت کی ، خدا قبول کرے لیکن ایک نظر ان دس پندرہ سالہ بچوں کے وصیت ناموں پر بھی ڈال لیا کرو۔"
"شہید محمد علی شاہمرادی"
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link an the Comment box