Showing posts with label SHOHDA-E-MUDAFEAAN HARAM. Show all posts
Showing posts with label SHOHDA-E-MUDAFEAAN HARAM. Show all posts

Monday, April 25, 2022

khurram shaher ka hero





Downlode PDF
خرم شہر کا ہیرو
شہید سید محمد علی جہان آرائ

 محمد علی جہان آرا ءنے
 سن1954ءمیں ایران کے جنوبی ساحلی شہر "خرم شہر" کے ایک غریب گھرانے میں آنکھیں کھولیں، ان کے والد انتہائی پارسا اور دیندار انسان تھے۔یہی وجہ ہے کہ شروع ہی سے محمد علی کے دل میں اہلبیتؑ کی محبت پروان چڑھی اور دینیات اور قرآن کریم کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ شہید جہان آراءکی مذہبی اورسیاسی سرگرمیاںخرم شہر کی مسجد امام صادقؑ سے شروع ہوئیں محمد جہان آرا نے لڑکپن سے طاغوت کے خلاف ایک بھرپورجدوجہد کا آغاز کردیا ۔یعنی ابھی جہان آراءپندرہ سال کے ہی تھے کہ انہوں نے امام خمینی ؒ کی قیادت میں اسلامی تحریک سے متاثر ہوکر اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر مسجد امام صادقؑ سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ۔ 

Monday, February 28, 2022

عزت و وقار کی عرض داشت

 

 


PDF Book Download 

یہ عرضداشت سعودی عرب کے سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے عوام کے مطالبات کا خلاصہ اورعوامی حکومت کے قیام کو عمل میں لانے کا ایک شرعی منشور تھا۔ ایسی حکومت جس میں عدل و انصاف، آزادی اور

سر بلندی قانونی اور عدالتی دائرے میں بغیر کسی امتیاز کے حق پاۓ ۔

Monday, August 30, 2021

شہید محمد علی شاہمرادی

 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم


میری پہلی وصیت یہ ہے کہ شہداء کی وصیتوں پر عمل کریں ۔بسیجی ، پاسداران اور ہمارے افسران جو شہید ہو چکے ہیں، سب وصیت کرکے گئے ہیں ۔ کیا ان کی وصیتوں پر عمل کیا گیا ہے ؟! 

شہداء جو کچھ چاہتے تھے اسے وہ دیواروں ، کتابوں اور کیسٹوں میں محفوظ کرکے ہمارے لئے چھوڑ گئے ہیں۔ 

اس سے بے اعتنائی نہ برتنا ۔

ھمارے عزیز امام وصیت ناموں کے بارے میں فرماتے ہیں: "تم نے پچاس سال عبادت کی ، خدا قبول کرے لیکن ایک نظر ان دس پندرہ سالہ بچوں کے وصیت ناموں پر بھی ڈال لیا کرو۔"


"شہید محمد علی شاہمرادی"

Saturday, August 21, 2021

شہید رسول علی نجید


 ❣️ *شہید رسول علی نجید* ❣️


  میں لشکر اسلام کی فتح اور فتح کربلا کے ساتھ حسین (ع) کا زائر  بننا چاہتا ہوں۔ لیکن خداوند متعال اور رحیم نے میرے لئے ایک اعلی خواہش پوری کردی  یہ کہ امام حسین (ع) کی قبر کی زیارت کے بجائے  ) ، انہوں نے امام حسین کے چہرے  اور خود  امام حسین (ع) کی شبیہہ کی زیارت کی کامیابی کا خیال نصیب کیا۔  واقعی ، خدا کتنا احسان مند اور مہربان ہے

  امام حسین (ع) شہداء کے مالک ہیں اور میں حسین (ع) کے نعرے کو دہراتا ہوں اور خدا کی طرف چلتا ہوں۔  اگرچہ دنیا خوبصورت اور پیاری ہے اور انسان کو اپنی طرف راغب کرتی ہے  لیکن یہ آخرت کے الہی ثواب کا گھر ہے  جو دنیا سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔  اگر آخر میں دنیا کی دولت باقی رہ جائے اور چلی جائے تو پھر کیوں نہ اسے خدا کی راہ میں خرچ کرے اور اگر ہمارے جسم کو آخر کار مرنا ہے تو پھر کیوں نہ ٹکڑوں میں کاٹے جائیں۔  خدا کی راہ میں؟


 میرے مسلمان بھائیوں اور بہنوں اور حزب اللہ کو میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ حقیقی اسلام چاہتے ہیں تو  امام کی پیروی کریں اور ان کے ہدایات اور اقوال پر عمل کریں۔  کیونکہ امام اس راستے پر چلتا ہے جس راستے پر حسین (ع) چلتے ہیں اور حسین (ع) جس راہ پر چلتے ہیں جس طرح محمد (ص) چلتے ہیں اور محمد (ص) اس راہ پر چلتے ہیں جو خدا نے اسے دکھایا ہے۔


  لہذا امام کی اطاعت رسول خدا کی اطاعت اور خدا کی اطاعت ہے

   ہمیشہ امام کے لئے دعا کریں۔


 میرا یہ عہد نامہ ان بھائیوں کے لئے ہے جو مزاحمتی اڈوں کے ممبر ہیں  یہ لوگ اسلام کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔  اسلام کے نگہبان ، اسلام کے پیروکار ، اسلام کے نفاذ کنندہ وغیرہ۔ لہذا آپ کو لازمی طور پر اسلامی اخلاقیات ایمان ، تقویٰ اور نجات کی مثال بننی ہوگی تاکہ لوگ آپ کی موجودگی اور طرز عمل سے اسلام کو سمجھیں۔  میرے بھائی اپنے کاموں پر ایک نظر ڈالیں اور اپنی اصلاح کریں تاکہ آپ انسانیت کا نمونہ بن سکیں ..

Friday, July 9, 2021

سردار شہید مصطفیٰ کلہری

 


سردار شہید مصطفیٰ کلہری

اس بار دشمن نے شدید اٹیک کیا تھا. 
اور مسلسل پیشقدمی   کررہا تھا. ا
ادھر  ایرانی فوج کے سارے حربے ناکام ہوے جارہے تھے.  اور جانی نقصان  بہت  زیادہ  ہورہا تھا 
فوج اور سپاہ کے کمانڈر سر جوڑے بیٹھے تھے کہ کیا کیا جاے،؟  
ایسے میں ایک بسیجی جو  دینی طالبعلم  بھی  تھا وہ  بہت دیر سے سر جھکاے ایک کونے میں بیٹھا تھا.
 اپنی جگہ سے اٹھا اور کہا  : 
اگر آپ لوگ اجازت دیں تو میں بھی ایک مشورہ دوں. 
 فوج کے کمانڈرز نے تعجب سے اس جوان کی طرف دیکھا جس کی ابھی داڑھی موچھیں بھی نہیں نکلیں تھیں. 
فوج کے ایک کمانڈر نے تمسخرانہ انداز میں کہا : 
ہم جو یہ فوجی ٹریننگ  حاصل کیئے ہوے ہیں صبح سے ساری تکنیکیں ناکام ہوچکی ہیں ۔
 آیئے مولوی صاحب   آپ بھی مشورہ دیئجے. 
اس جوان نے فوجی  کمانڈر کی بات کو نظر انداز کرتے ہوے کہا : 
کیا آپ لوگ پریشان نہیں ہیں کہ دشمن مسلسل پیشقدمی کررہا ہے. کسطرح سے اسے روکا جاے؟

اس کمانڈر نے دوبارہ تمسخرانہ انداز میں کہا : 
جی مولوی  صاحب 
 آپ اپنا مشورہ دیجیئے. 
اچھا تو آپ لالٹین کی روشنی دھیمی کر دیجیئے. 
لالٹین کی روشنی کم کردی گئ. 
سپاہ پاسداران  کے  کمانڈرزحسن باقری اور سردار جعفری بھی اس وقت وہاں موجود تھے. 
جوان نے اپنا سر جھکالیا اور دلنشین آواز میں پڑھنا شروع کیا  :
🌷السلام علیک یا ابا عبداللہ.......... 
اچانک شھید حسن باقری اور باقی ساتھیوں نے  یاحسین  کی  آواز  بلند کی  اور بلند  آواز سے گریہ کرنا شروع کردیا ۔
 ابھی شہیدوں   کے سردار   امام حسین  علیہ السلام  سے توسل جاری تھا..... 
کہ..... 
فون کی گھنٹی بجی.  آپریٹر نے جھپٹ  کر  فون اٹھایا ۔
دوسری جانب سے فوج کا کمانڈر خوشی سے چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا.  مبارک ہو 
 مبارک  ہو  
دشمن پیچھے ہٹ رہا ہے  
دشمن پیچھے ہٹ رہا ہے. 

اور بازی پلٹ  گئ دشمن نے میدان  چھوڑ  دیا ۔ سیداالشہدا سے توسل کرنے والے 

یہ طالبعلم شھید کلہر تھے. 💐

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی زبانی 

🌷 جو لوگ خاک کو کیمیا کرگیے کاش ایک نیم نگاہ ہم گنہگاروں پر  بھی ڈال دیں 🤲😔💔


Sunday, July 4, 2021

محسن حججی کا خط امام رضا ع کے نام


 شھید محسن حججی کا خط! امام رضا علیہ السلام کے نام 

💖 بسم اللہ النور،  النور....... 

ایک روسیاہ غلام _ گناہگار کی جانب سے. 

اپنے آقا و مولا ! 

انیس النفوس، شمس الشموس،. 

مولا علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے نام. 

💖   سلام اے میرے آقا. 

💖  کچھ سال گزر گیے   ہیں کہ آپ کی قدم بوسی کے لیے آیا تھا. 

اور ایک بار پھر مجھے یہ سعادت نصیب ہوی کہ آپ کے صحن مبارک میں کھڑا اپنی قسمت پہ رشک کررہا ہوں. 

مجھے یاد ہے جب پہلے آپ کی خدمت میں آیا تھا، بہت سی آرزوئیں آپ سے بیان کیں تھیں . میری وہ تمام حاجتیں آپ کی دعا سے پوری ہوگیئں. 

سپاہ کی ملازمت ( ایران کی انقلابی گارڈ )ایک اچھی اور نیک بیوی کا ساتھ، 

اچھے ساتھی، زندگی کی سہولتیں ......  

اے میرے آقا....    سب کچھ تو آپ کی دعاوں سے مجھے مل گیا. 

میں آپ کا شکر گزار ہوں. 

دو روز پہلے جب میں نے * سپاہ کے سبز یونیفارم میں، آپ کے صحن مبارک میں قدم رکھا تو میرا پورا وجود خوشی سے سرشار ہوگیا. مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مجھ گناہگار پہ میرے مولا نے اتنا کرم کیا ہے. آقا یہ سب آپ کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے. 

اے میرے آقا.... 

سپاہ ( پاسداران انقلاب اسلامی )کا رکن بنتے ہی ،  میرے اوپر زندگی کا ایک نیا باب کھلا ہے. 

اگر میں ہر روز، ہزار ہزار بار بھی اپنے خدا کا شکر کروں تب بھی کم ہے. 

💖 اے میرے آقا..   

میری دنیاوی خواہشیں تو سب پوری ہوگیئں. 

اب آخرت کی لزتیں حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہوں. 

ایسی لذتیں جن کی انتھا خدا کی رضا ہے. 

💖 یا ضامن آھو...  

آپکو آپکے پدر بزرگوار، موسی ابن جعفر کی قسم، 

آپ کو آپکے عزیز فرزند کی قسم. 

آپکو،  آپکی عزیز بہن، فاطمہ معصومہ کی قسم. میرے ضامن بن جایئں.... 

اے میرے آقا ...    

میں جوانی میں ہی علی اکبر کی مانند شھادت کا میٹھا جام پی کر اپنی یہ ناقابل جان ،  آپ اھلبیت علیہ السلام پر فدا کردینا چاہتا ہوں. 

💖 اے میرے مولا.... 

میرے اوپر احسان فرمایئے اور میرے شہادت نامے پر دستخط فرمادیجیئے. 

اسوقت رات کا ایک بجا ہے اور پیر اور منگل کی درمیانی رات ہے. کہتے ہیں :  پیر اور جمعرات کو ہمارے نامہ اعمال، امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں. 

💖 اے میرے مھربان آقا.... 

آپ کو آپکی جدہ، حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کی قسم! میرے شھادت نامے کو اپنے دستخط سے مزین فرمادیں. 

میں چاہتا ہوں؛  آج رات ! میرا نامہ اعمال شھادت نامے کی اجازت کے ساتھ امام عصر علیہ السلام کی خدمت میں پہنچے. 

یقیننا میرے شھادت نامے پر آپ کے دستخط دیکھ کر، ولی عصر علیہ السلام بھی دستخط فرمادیں گے. 

😔 اگرچہ میں بہت گناھگار اور روسیاہ ہوں . مگر آپ میرے ضامن بن جایئں. 

😔 اے میرے آقا.... 

اسی آہو کی طرح مجھے بھی پناہ دے دیں. مجھے اپنی درگاہ سے ناامید نہ فرمایئں. 

آپ نے میری تمام دنیاوی خواہشوں پر دستخط کیئے. اب مجھے آخرت کی لزت حاصل کرنے کی اجازت بھی مرحمت فرمایئں. 

😢 الھی رضن بہ رضاک. 

😢 لا معبود سواک. 

شب منگل.   94، 5، 6. 

 34  -  1 رات. 

حرم امام رضا علیہ السلام. 

رواق الاجابر.

آپکا خادم  : محسن حججی. 


Thursday, July 1, 2021

شہید احمد رضا احدی کا وصیت نامہ

 









1985 میں تجرباتی شعبے کے پہلے شخص شاہد احمد رضا احدی نے اپنی آخری وصیت کا خلاصہ چند مختصر جملوں میں پیش کیا۔

احمد رضا احدی نومبر 1966 میں احواز میں پیدا ہوئے۔ جب مسلط کردہ جنگ شروع ہوئی تو وہ اپنے خاندان کے سات ایک جنگی مہاجر کی حیثیت سے ملیر واپس آئے اور ڈاکٹر شریعہ ہائی اسکول میں تجرباتی علوم میں اپنی تعلیم جاری رکھی یہاں تک کہ انہوں نے 1984 میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ 1985ء میں وہ نیشنل تجرباتی کانگریس میں پہلے نمبر پر رہے اور تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی میں طبی تعلیم میں قبول کیے گئے جہاں انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔
شاہد احمد رضا احدی (بائیں) 1985 میں تجرباتی کنکور میں پہلے شخص تھے، پہلی بار 1982 میں محاذ پر گئے اور رمضان آپریشن میں حصہ لیا اور اسی آپریشن میں زخمی ہوئے۔
احمد رضا احدی 12 فروری 1987ء کی رات شہید ہوئے اور پندرہ دن بعد جب ان کا بیٹا آفتاب کا مہمان تھا، انہیں ملیئر شہر واپس کر دیا گیا اور عاشورائی ملیر کے مقبرے میں دفن کر دیا گیا۔
شہید احمد رضا احدی کی واحد وصیت کا متن کچھ یوں ہے: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بس، امام کی باتوں کو زمین پر نہ رہنے دو، میں مجھے حاصل کرنے اور مجھ سے حلال مانگنے کے لئے تقریبا ایک مہینہ قرض لیتا ہوں اور امام زمان (عج) احمد رضا آہدی کے تمام چھوٹے سپاہی وں سے مانگتا ہوں ماخذ:فتحان


Monday, June 28, 2021

 


شہید ڈاکٹر بہشتی

شہید ڈاکٹر بہشتی کو ان کی بے پناہ صلاحیتوں اور ناقابل فراموش خدمتوں کے سبب ایران کے مجاہد علماء اور فقہا کے درمیان ایک ممتاز مقام حاصل ہے شہید آیت اللہ بہشتی بیک وقت  مجتہد، فقیہ، فلسفی، مکتب شناس، سیاستدان، سخن دان و سخن راں، صاحب قلم، مصنف و محقق۔ منتظم و مدبر، دنیا کی کئی زندہ زبانوں پر مسلط عربی، فارسی، انگریزی اور جرمنی کے قادر الکلام خطیب اور مقرر ایک ایسی جامع و کامل شخصیت کے حامل مومن و مخلص انسان تھے کہ جن پر تاریخ اسلام و انقلاب جتنا بھی افتخار کرے کم ہے ۔ ایک ایسی احسن و اکمل ذات کہ جس کے لئے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام  خمینی (رح) نے  بجا  طور  پر  فرمایاہے.

"  شہيد بہشتي اپني جگہ تنہا ايک امت تھے  "

پيدائش اور ابتدائي تعليم

شہید محمد حسین بہشتی،  سن 1928 ء  میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم اصفہان میں حاصل کی اور اسلامی علوم میں اپنی بے پناہ دلچسپی کے سبب ہائرسیکنڈری کے بعد حوزۂ علمیہ اصفہان میں داخلہ لے لیا اور 1946ء تک اسی حوزہ میں سطوح عالیہ کے دروس تمام کئے اور پھر شہید مطہری کی مانند اپنے چند دوستوں کے ساتھ حوزۂ علمیہ قم تشریف لائے اور جیسا کہ خود کہتے ہیں : میں نے قم آکر مدرسۂ حجتیہ میں قیام کیا اور سن 1947 ء تک مکاسب اور کفایہ کی تکمیل میں مصروف رہا۔  اس کے بعد آیت اللہ داماد اور آیت اللہ العظمی بروجردی اور امام خمینی (رح) کے درس خارج میں بھی شریک ہوا البتہ اسی کے ساتھ ہی دل میں خیال آیا کہ یونیورسٹی کی تعلیم بھی حاصل کروں ۔

اعلي تعليم

1951 ء  میں اسلامی معارف میں دانشکدۂ الہیات سے بی اے  اور پھر ایم اے  کے بعد سن انیس سو انسٹھ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی  حاصل کی ۔  شہید بہشتی نے اپنے مباحثین میں شہید مطہری، موسی شبیری زنجانی، موسی صدر، آیت اللہ مکارم شیرازی، ڈاکٹر مفتح آذری قمی، آیت اللہ مشکینی اور ربانی شیرازی کا ذکر کیا ہے۔

تعليمي سرگرمياں

  انہوں نے 1954 ء  میں " دبیرستان دین و دانش "" کے نام سے قم ہیں ایک ہائر سیکنڈری اسکول کی بنیاد رکھی اور حوزۂ علمیۂ قم کے طلبہ کے درمیان مروجہ علوم و زبان سیکھنے کا شوق پیدا کیا اور گرانقدر ثقافتی خدمات انجام دیں ۔ 1963 ء میں آپ نے قم میں ہی چند احباب کے ساتھ مل کر ایک بڑے اور وسیع مدرسۂ حقانی کی بنیاد رکھی اور حوزۂ علمیہ کے فاضل طالبہ کا ایک گروہ، اسلامی حکومت کے موضوع پر تحقیقات کے لئے تشکیل دیا ۔

 یہی وہ ‌زمانہ ہے جب شاہی حکومت کی خفیہ مشنری " ساواک " نے آپ کو قم چھوڑدینے پر مجبور کیا اور آپ کو تہران منتقل ہونا پڑا لیکن آپ نے اپنا رابطہ حوزۂ علمیہ سے قطع نہیں کیا 1964 ء میں مدارس میں دینی تعلیمات کے لئے ایک مکمل نصاب تعلیم مرتب کیا جس کے بارے میں حوزہ اور یونیورسٹی کے ایک مسلم الثبوت استاد اور پروفیسر آقائے حقانی کا کہنا ہے کہ : یہ نصاب نہایت ہی جامع اور بڑی خوبیوں کا حامل تھا جس کے مطابق ایک طالب علم پندرہ سال میں اجتہاد کی منزلیں طے کرسکتا تھا، اور اجتہاد کے مراحل میں ایک امتحان کے علاوہ ایک تحقیقی مقالہ بھی لکھنا پڑتا اور ان کی روشنی میں مسائل کے استنباط کی صلاحیت دیکھتے ہوئے اجتہاد کی سند ارکان مدرسہ کی طرف سے دی جاتی ۔

یہ نصاب پہلی مرتبہ مدرسۂ حقانی میں جاری کیا گیا اور شہید بہشتی کے مرتب کردہ اصولوں کی بنیاد پر طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ۔ در اصل شہید بہشتی چاہتے تھے کہ حوزہ علمیہ اپنی قدیم روایتی حد بندیوں سے باہر نکلے اور عصری تقاضوں  کے مطابق اپنی تبلیغی ذمہ داریوں کو انجام دے سکے اور حوزۂ علمیۂ قم نہ صرف ایران اور مخصوص اسلامی ملکوں کے لئے بلکہ پوری دنیا کے مسائل کا جواب دے سکے اور بین الاقوامی برادری کی سطح پر ایک موثر کردار ادا کرسکے ۔

تبليغ دين کے لئے کوششيں

سن 1965 ء میں آیت اللہ العظمی بروجردی علیہ الرحمہ کی فرمائش پر پانچ برسوں کے لئے شہید بہشتی کو اسلامی تبلیغی مہم کے لئے جرمنی کے شہر ہمبرگ کا سفر کرنا پڑا آپ نے وہاں یونیورسٹیوں کے طلبہ کے درمیان اسلامی انجمنیں قائم کرکے فارسی زبان کی ترویج کے ضمن میں ہی صحیح اسلامی افکار و نظریات سے مغربی دنیا کو آشنا بنانے کے لئے یونیورسٹیوں اور کلیساؤں میں جا کر خود ان کی جرمن زبان میں تقریریں کیں جو بےحد موثر ثابت ہوئیں ۔

وطن واپسي اور سياسي سرگرمياں

1970 ء  میں تہران واپس آئے اور تفسیر قرآن کا درس دینا شروع کیا اور ڈاکٹر جواد باہنر اور ڈاکٹر عقودی کے ساتھ مل کر ایران کے مدرسوں میں رائج کتابوں کی تدوین، اصلاح میں مشغول ہوگئے ۔ اس طرح اپنی مسلسل فکری اور ثقافتی انقلابی جد و جہد کے بعد 1978 ء  میں علی الاعلان سیاسی میدان میں اتر پڑے اور شہید مطہری، شہید مفتح، حجۃ الاسلام ملکی اور آیت اللہ امامی کاشانی کے ساتھ مل کر ایک ملک گیر سیاسی جماعت " روحانیت مبارز تہران " کی سنگ بنیاد رکھی جس میں  دوسری اہم انقلابی شخصیتیں  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، آیت اللہ مشکینی، آیت اللہ ربانی املشی، آیت اللہ طبسی اور شہید ہاشمی نژاد و غیرہ بھی شامل ہوگئے ۔ اور پھر امام خمینی (رح) کے حکم سے باقاعدہ طور پر ایک انقلابی کونسل تشکیل پائی جس میں آیت اللہ بہشتی سرفہرست تھے ۔

 چنانچہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور بقاء  واستحکام میں شہید بہشتی کے کارنامہ کو اگر ایک جملے میں بیان کرنا چاہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں : حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے رفقائے  کار کے درمیان شہید بہشتی نے اسلامی انقلاب کی بنیادی ترین خدمات انجام دی ہیں ۔ شہید بہشتی کی شخصیت کی جامعیت اور اسلامی علوم و فنون پر کامل تسلط کے ساتھ ہی عصر حاضر کے تمام سیاسی و نظریاتی مکاتب اور آزموں سے گہری واقفیت نیز مختلف اسلامی اور یورپی زبانوں میں تقریر و تحریر کی صلاحیت نے آپ کو دوستوں حتی بزرگوں کے درمیان بھی ممتاز کردیاتھا ۔

سياسي مخالفين پر آپ کا رعب

کسی بھی سیاسی فکری محفل و مجلس میں آپ کی موجودگی لوگوں کو ہر ایک سے بے نیاز کردیتی تھی ۔جس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی تشکیل کے لئے " مجلس خبرگان " کے جلسوں میں شہید بہشتی اپنی زبان کھولتے تھے تو اسلام و قرآن کے تمام مخالفین و معاندین کی زبانیں گنگ رہ جاتی تھیں اور ان کو اپنی کمیوں کے سبب سبکی کا احساس ہوتا تھا ۔ یہی وجہ ہے دو طرح کے لوگ آپ کے وجود سے گبھراتے اور مخالفت و کینہ توزی سے لبریز تھے، ایک تو منافقین اور مشرق و مغرب سے وابستہ عناصر کا وہ گروہ تھا جو اسلامی انقلاب کی بنیادوں کا ہی مخالف تھا ۔ اور دوسرا حکومت و اقتدار کا بھوکا تنگ  نظر  علماء  اور  مفاد پرست  دانشوروں  کا وہ طبقہ تھا جو اپنے سیاسی  مقاصد  کی  راب میں  شہید  بہشتی  کو   روڑا    سمجھتا تھا اور سختی سے احساس کمتری کا شکار تھا ۔ چنانچہ انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام کی تاریخ اگر گہری نظروں سے مطالعہ کی جائے تو یہ حقیقت پوری طرح واضح ہوجائے گی کہ اسلامی انقلاب کے مخالف تمام گروہ، منافقین ہوں یا مشرقی سوشلسٹ اور مغربی لبرل عناصر ہر ایک کی دشمنی اور تہمتوں کا پہلا نشانہ شہید بہشتی کی ذات تھی ۔

سياسي مخالفين کي سازشيں

  مخالفین کو معلوم تھا بہشتی تن تنہا ایک "معاشرہ " ایک ملت اور ایک امت ہیں لہذا پہلے انہوں نے ان کی شخصیت کو قتل اور بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن آیت اللہ بہشتی کو ان کی درایت، محکم گفتگو، خلوص خدا پر توکل اور نفس پر اعتماد نے دشمنوں کے مقابل پر میدان میں کامیابی عطا کی اور دشمنوں کے سامنے آپ کو قتل کردینے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہ گیا ۔ دشمنان اسلام کی طرف سے جبکہ طرح طرح کی سازشوں کی یلغار تھی وہ دوسرا گروہ کہ جن کی نظر میں شہید بہشتی کا وجود کانٹے کی طرح چبھ رہا تھا اور انہیں سیاسی میدان میں تنہا کردینے کے درپے تھا، دشمنوں کی ہاں میں ہاں ملانے لگا اور خطرناک انداز میں ان لوگوں نے اس مرد مجاہد کے خلاف عوام کوفریب دینے والے پروپگنڈے شروع کردئے ۔ انقلاب کے بعد ابتدائی تین برسوں میں شہید بہشتی کو جن حالات سے مقابلہ کرنا پڑا ہے اس کی ترجمانی شہید کو، امام خمینی کی طرف سے دیا گیا " مظلوم " کا خطاب کرتا ہے جو آیت اللہ بہشتی کی شہادت کے بعد امام خمینی نے دیا تھا ۔

" آئين "  کي تشکيل کا اہتمام

شہید بہشتی نے تمام مخالفتوں کے باوجود اسلامی انقلاب کی وہ قیمتی خدمات انجام دی ہیں کہ جنہیں اسلامی انقلاب کی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر اوائل انقلاب ہی میں شہید بہشتی نے " آئین " کی تشکیل کا اہتمام نہ کیا ہوتا تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کا " آئین " کیا اور کیسا ہوتا ۔ ایک ایسا " آئین " وجود میں لانا کہ جس کو عالمی سطح پر مروجہ اصولوں کے برخلاف، پوری طرح مغرب کی تقلید سے آزاد رکھا جا سکے اور صرف و صرف اسلامی اصول و تعلیمات پر اس طرح استوار ہو کہ ذرہ برابر بھی شرع  اسلامی سے مغائرت نہ رکھتا ہو بڑا ہی مشکل اور پیچیدہ کام تھا، خصوصا" اسلامی فقہا اور مجتہدین جامع الشرائط کی کونسل " مجلس خبرگان " میں اس کی منظوری اور ہر ایک کو اپنے محکم بیان اور استدلال سے قانع کردینا شہید بہشتی کی علمی اور فقہی منزلت کو واضح کرنے کے لئے کافی ہے ۔ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران کا آئین راہ اسلام و قرآن میں شہید ہونے والے دسیوں ہزار افراد کے خون کا عطیہ ہے لیکن مجلس خبرگان کی کوششوں نیز اس کے ناظم کی حیثیت سے شہید مظلوم آیت اللہ بہشتی کے تدبر اور دور اندیشیوں کا ہی نتیجہ ہے ۔ آئین کی منظوری میں آیت اللہ بہشتی کا فیصلہ کن کردار، دشمنوں کی مخالفت بڑھ جانے کا سبب بنا، بنی صدر اور بازرگان کی عبوری حکومت نے اسی لئے مجلس خبرگان کو منحل کرنے کی بھی کوشش کی مگر ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ۔

عدليہ کي سربراہي

 انقلاب کے بعد، امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے ایک اور اہم ذمہ داری شہید بہشتی کو یہ سپرد کی کہ انہیں " عدلیہ" کا سربراہ  "دیوان عالی" قرار دے دیا اور شہید نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے عدلیہ کو عزت و وقار عطا کردیا وہ کسی بھی عنوان سے آئین کی خلاف ورزی، چاہے وہ ملک کی کوئی بھی شخصیت کیوں نہ ہو، ہرگز قبول نہیں کرتے تھے شہید نے جس مقام اور جس حیثیت سے بھی انقلاب کی خدمت کی ہے پوری فرض شناسی کے ساتھ کام انجام دیا وہ کہا کرتے تھے کہ

 " ہم خدمت کے دلدادہ ہيں اقتدار کے پياسے نہيں ہيں"


*🍃امام امت ! رہبر کبیر،  انقلاب  اسلامی حضرت امام خمینی نے  آیت اللہ محمد حسین بہشتی  اور ان 72 رفقاء کی شہادت پر  اپنے خطاب میں فرمایا:*   

  

 جو قوم "عدل اسلامی" کے قیام   اور قرآن مجید کے احکام پر  عمل درامد اور   سپر طاقت کے خونخوار ہاتھوں کو توڑنے     اور استقلال و آزادی کے ساتھ جینے کے عزم کے ساتھ  میدان میں اتری ہے. 

اور جس نے خود کو   شہادت  اور شہید دینے کے آمادہ کرلیا ہے.  

اسے اس بات کا کوئی خوف نہیں ہے کہ سپرطاقتوں کے خونخوار ہاتھ  چند پیشہ ور کرائے کے قاتلوں کی آستین سے باہر آئے  اور ہمارے بہترین  اور  مخلص فرزندوں کو شہید کردے۔   


#کیا شہادت وہ میراث نہیں ہے  جو ہمارے اماموں سے ہماری شہید پرور  قوم تک پہنچی ہے؟ 

جو زندگی کو عقیدہ و جہاد سے تعبیر کیا کرتے تھے -      اور اسلام کے پر افتخار مکتب کی راہ میں  اپنے اور اپنے جوانوں کے خون سے اسلام کی پاسداری کرتے تھے - 

 کیا عزت و سربلندی اور انسانی اقدار گرانبہا موتی نہیں ہیں کہ جن کی حفاظت و نگرانی کے لئے  اس مکتب کے اسلاف صالح نے اپنی  اور اپنے چاہنے والوں کی زندگياں  وقف کردی تھیں۔۔۔؟

ملت ایران نے اس عظیم سانحے ميں شہدائے کربلا کی تعداد کے مطابق 72 بیگناہ افراد کی قربانی پیش کی ہے -

امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ 

دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کو  پیشہ ور قاتلوں کا ایک ٹولہ قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: 

 کہ اگر تمھاری شہید بہشتی سے  جو مظلومیت کے ساتھ جیئے اور مظلومیت کے ساتھ مرے  اور دشمنان اسلام    اور تمھاری آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتے رہے سخت دشمنی تھی تو.

 باقی 70 سے زیادہ بے گناہ افراد سے   تمھاری کیا عداوت تھی؟ 

یہی نا کہ تم خلق کے نام پر    خلق کے دشمن ہو- 

اور مشرق و مغرب کے لٹیروں کے  لئے راستہ صاف کرنے  والے ہو-   


(ان کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہو)   


*آیت اللہ احمد جنتی دام ظلہ برکت*

امام خمینیؒ کے علاوہ میں نے اپنی زندگی میں محترم بہشتیؒ جیسا شخص کبھی نہیں دیکھا ان کی خصوصیات میں سب سے بڑی خصوصیت سچائی تھی وہ سچ اور حقیقت کے مکمل طور سے پابند تھے ۵اخرداد کو جب شاہ کے حکم سے بے شمار افراد کا قتل عام ہوا تو ایک میٹنگ میں اس بات پر بحث ہوئی کہ اس دلخراش حادثہ کی تبلیغ کس طرح سے کی جائے تا کہ لوگ شاہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔حاضرین میں سے ایک نے کہا اگر ہم اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر بتائیں تو لوگ اچھے خاصے جذبات میں آجائیں گے۔شہید بہشتیؒ نے فوراً ٹوک دیا اور کہا نہیں ہم جھوٹ بول کر اسلام کی تبلیغ نہیں کرسکتے ہماری تبلیغ کی بنیاد سچائی اور صداقت ہونا چاہیے 


*آیت اللہ احمد جنتی دام ظلہ برکت*

*کتاب:مثالی لوگ شہید بہشتیؒ*


[1 فروری 1979، بروز جمعرات بہشت زہراء س میں امام خمینیؒ کی آمد سے پہلے شہید بہشتیؒ کا خطاب]

“کچھ لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہمیں اس راہ پر پائے جانے والے خطروں سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کرتے ہیں اور ہمیں نصیحت کرتے ہیں۔ لیکن میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں نے امام خمینیؒ کی قیادت میں اس راہ کا انتخاب کیا ہے، میں نے آغاز سے ہی خود کو خدا کی راہ میں شہادت کے لئے تیار کیا ہے اور میں اس راہ میں قتل ہونے کو ابدی سعادت سمجھتا ہوں۔” 

حزب جمہوری اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے جلسات میں سخت مشکلات کے باوجود اہم مباحثوں پر بات ہوتی تھی۔ جناب بہشتیؒ جیسے ہی اذان کی آواز سنتے تھے تو آرام سے کھڑے ہوتے اور ایک کونے سے کھجور کے پتوں سے بنا ہوا اپنا مصلّٰی اٹھاتے اور دوسروں سے تھوڑا دور جا کر نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے۔ 


حوالہ:

[کتاب] یاران ناب-12، اُو یک ملت بود 

[مولف] محمد علی صمدی

[زبان] فارسی 

[صفحہ] 51

 [پبلشر] انتشارات یا زھرا س 

[ایڈیشن] 1 

[پرنٹ] 1

Thursday, June 24, 2021



کوئی ایسا لمحہ نہیں ہے جس میں شہید قاسم سلیمانی کو یاد نہ کریں اور ان کے لئے دعا نہ کریں، کیوں کہ قاسم سلیمانی اور ان کی مانند لوگوں نے اپنے پورے وجود کے ساتھ اس دعا پر یقین کر لیا تھا کہ ہم نہ صرف حسین ابن علی (ع) کے شیعہ ہیں بلکہ ہم ان کے فرزند ہیں اور ہمیں ان کے خون کا انتقام لینا ہے۔! 


آیت اللہ آقای جوادی آملی





Monday, June 21, 2021

چار سو یتیموں کی تربیت



بمناسبت یومِ شہادت:

آپ نے کتنے لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے اونچی اونچی ڈگریاں حاصل کی ہو اور وہ اس کی پرواہ کئے بغیر محروم، غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کےلئے ان کے درمیان رہنا پسند کرے؟ امریکہ کی مشہور یونیورسٹی سے

پلازما فیزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والا شہید چمران لبنان میں یتیم خانہ میں اس طرح رہتے تھے۔


غادہ چمران کہتی ہیں:


میری مصطفیٰ کے ساتھ شادی ہوئی تو آپ نے اسی یتیم خانہ کے دو چھوٹے کمروں میں رہنا پسند کیا، اس یتیم خانہ میں چار سو یتیم بچے تھے اور مصطفیٰ کا معمول تھا کہ چار طبقوں میں رہنے والے بچوں کے پاس جاکر ان کی خبر لیتے تھے اور جب وہ واپس اپنے کمرے میں آتے تھے تو روتے  اور کہتے تھے:


«یتیم خانہ میں بچے ماں کی ممتا سے محروم ہو جاتے ہیں ان سے جدا ہو جاتے ہیں۔یہ یتیم خانہ بچوں کے لئے زندان ہے اور میرے لئے یہ بہت سخت ہے»


عید کے دن کچھ بچے اپنے گھر جاتے تھے لیکن مصطفیٰ سکول ہی میں رہتے تھے۔ میں ان سے پوچھتی تھی کہ آج عید کا دن ہے تو آپ میرے ساتھ میرے والدین کے گھر کیوں نہیں آئے؟


مصطفیٰ جواب دیتے تھے:


«آج عید ہے کچھ بچے اپنے والدین کے پاس گھر چلے گئے ہیں اور جن بچوں کا کوئی نہیں ہے وہ یہی سکول میں رہ گئے ہیں جو بچے گھر گئے ہیں جب وہ واپس آئیں گے تو وہ یہاں سکول میں رہنے والے دوستوں کو بتائیں گے کہ انہوں

نے گھر والوں کے ساتھ کیسے عید کی خوشیاں منائیں، میں یہاں اسکول میں اسلئے رکا تاکہ  کہ ان بچوں کے ساتھ کھیلوں، خوشیاں مناؤں اور کھانا کھاؤں تاکہ یہاں رہنے والے یہ یتیم بچے بھی اپنے دوستوں سے کچھ بیان کر سکیں»


غادہ چمران کہتی ہیں:میں نے مصطفی سے کہا:


اچھا ٹھیک ہے لیکن عید کی خوشی میں جو کھانا ماں نے آپ کے لئے بھیجا تھا آپ نے وہ کیوں نہیں کھایا اور آج بھی وہی اسکول کا معمولی کھانا کھایا؟

« مصطفیٰ نے جواب دیا سکول کے بچوں کا کھانا بھی معمولی تھا لہذا میں نے وہی کھانا کھایا»


میں نے ان سے کہا:


کہ اگر کمرے میں آکر میری ماں کا بھیجا ہوا کھانا کھاتے ، بچے اپکو کمرے میں دیکھ تو نہیں سکتے تھے اور ان کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ آپ نے کونسا کھانا کھایا۔


غادہ چمران بیان کرتی ہے


یہ سن کر چمران کی آنکھوں سے آنسوں نکلے اور کہا

«خدا تو دیکھ رہا تھا»


ان یتیم بچوں کو چمران اتنا پیار کرتے تھے کہ وہ آپ کے سر پر چڑھتے اور کھیلتے۔ مصطفیٰ چمران ان بچوں کے باپ تھے، دوست ، معلم اور کھیل کود کا ساتھی بھی تھے ان کی خوشی میں خوشی اور ان کے غم میں محزوں ہوتے تھے۔


جب آپ کی امریکی نژاد اہلیہ لبنان کی سختیوں سے تنگ آکر بچوں کے ساتھ واپس امریکہ چلی گئی تو ایک دن اس نے ڈاکٹر چمران کو فون کیا اور کہا

واپس امریکہ آجائیں۔ چمران نے ان سے کہا:


«میں کیوں لبنان کو چھوڑ کر امریکہ چلا جاؤں جب کہ میرے یہاں چار ہزار بچے ہیں میں ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا»


لبنان کے پیروان علی علیہ السلام آج کیوں سربلند و سر فراز ہیں ؟HZB جیسی مشعل فروزان کو کون چلارہے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ چالیس سال  شہید چمران اور امام موسی صدر نے اپنی ہر چیز قربان کی اور نوجوانوں کی بھر پور انداز میں ، صداقت و خلوص کے ساتھ تربیت کی یہ تربیت لمبی لمبی تقریروں سے نہیں اپنے عمل سے ، خلوص بھرے کردار سے کی ذرا ایک مرتبہ پھر  اوپر کے جملوں پر غور کریں


«میں سکول میں اسی لئے رکا تاکہ ان بچوں کے ساتھ کھیلوں ، خوشیاں مناؤں۔۔۔ تاکہ یہاں رہنے والے یتیم بچے بھی اپنے دوستوں سے کچھ بیان کر سکیں»


«سکول کے بچوں کا کھانا معمولی تھا لہذا  میں نے وہی کھایا»


«خدا تو دیکھ رہا تھا»


آج کالج یونیورسٹی کو چھوڑیں ہماری بہت ساری دینی درسگاہوں اور مدارس میں بھی اساتذہ کا کھانا الگ ہوتا ہے اور طلاب کا الگ ہوتا ہے۔ طالب علم معمولی کھانا کھائے دینی لباس پہنے لیکن استاد شاگردوں کے سامنے رنگین دستر خوان پر کباب کے لقمے اور تلے ہوئے مرغوں سے شکم

بھرتے ہیں اور یہی وجہ ہے ہماری دینی درسگاہیں مقرر تو پیدا کرتی ہیں لیکن عالم با عمل نہیں، مجاور بناتے ہیں مجاہد نہیں، چاپولس تو پالتے ہیں آزاد خیال انسان نہیں، تعویز کا کاروبار کرنے والوں کی تربیت کرتے ہیں مگر خرافات کے ساتھ جنگ کرنے والوں کی نہیں۔


حوالہ جات:


۱:چمران به رویت همسر

۲:سه رویت از چمران

۳:مثالی لوگ

۴: شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمران

شہیدہ زینب کمائی

زینب کمائی کی ڈائیری
(یہ تحریر۴۱سال کی عمر میں انہوں نے لکھی تھی )
  اس (ذات باری)کے نام سے جس سے میرا وجود ہے ،جس کی طرف جانا ہے ،میری زندگی اس کی خاطر ہے ۔میں نے اسی کی طرف جانا ہے ،میں اسے حس کرتی ہوں ،اپنے وجود کے ذرے ذرے میں اس کا احساس ہے لیکن بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
  خدایا ! جب میںاس عمر تک پہنچ چکی ہوں ۔ابھی مجھے علم ہوا ہے کہ یہ فانی دنیا کتنی کم   قیمت ہے ۔اب مجھے سمجھ آتی ہے شہداءکس طرح عاشقانہ تجھ سے ملاقات کے لیے دوڑتے ہیں ۔خدایا!مجھے بھی اپنی آرزو تک پہنچا دے اور شہادت مجھ تک پہنچا دے ۔

 شہیدہ زینب کمائی کی وصیت
   خدایا منافقت اور غیرجانبداری کا نقاب ہمارے چہروں پر پڑنے نہ دیں اور اِس وقت جنگ میں حسین کو تنہا نہ چھوڑیں۔ یہ دشمن یزید سے بھی بدتر ہیں۔
   *اس نے کا کیا پایا جس نے آپ کو کھویا اور اس شخص نے کیا کھویا جس نے آپ کو پایا؟ (امام حسینؑ
 کی دعاو ¿ں کا ایک حصہ)
   میں آپ شہدا سے محبت کرنے والوں سے کہتی ہوں کہ ان شہداءکا راستہ اپنے خون سے جاری رکھیں۔ امام کی تائید سے کبھی دور نہ ہوجائیں۔ ہمیشہ قائد اعظم کے کلام کو سنیں اور ان کا اطلاق کریں۔ کیونکہ سب ایک دن خدا کی طرف لوٹ آئیں گے۔
   ہمیشہ موت کو یاد رکھیں تاکہ غرور اور دوسرے گناہ آپ پر حاوی نہ ہوں۔ اپنی دعاو ¿ں کو فراموش نہ کریں اور ہمیشہ امام کی صحت کے لئے دعا کریں اور مہدی علیہ السلام کی آمد کا انتظار کریں۔
   میری پیاری ماں ، جو پیدائش سے ہی ہمیشہ سے میری نرس اور سوگوار رہی ہیں ، اب جب آپ میری وصیت کو پڑھ رہی ہو ، خوش رہنا کہ آپ نے خدا کا امتحان فخر کے ساتھ پاس کیا ہے اور میری غیر موجودگی میں کبھی غمگین نہیں ہونا۔ کیونکہ میں اپنے خدا کے حضورمیں زندہ ہوں۔
   ماں جان ، میں جانتی ہوں کہ آپ نے مجھے اپنی زندگی کے اس مرحلے تک پہنچانے کے لئے بہت محنت کی ہے ، اور اسی وجہ سے ، میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی تکلیف کی قسم کھاتی ہوں ، مجھے ہمیشہ حلال کرنا اور میرے لئے دعا کرنا۔
 

Friday, June 18, 2021

حدیث طیرمشوی

  بسم الله الرحمن الرحیم حدیث طیرمشوی           این حدیث متواتر است این از اون روایات است ک ه اسلاف ما برای این حدیث خون ه ا دادن تا ...