Sunday, July 4, 2021

محسن حججی کا خط امام رضا ع کے نام


 شھید محسن حججی کا خط! امام رضا علیہ السلام کے نام 

💖 بسم اللہ النور،  النور....... 

ایک روسیاہ غلام _ گناہگار کی جانب سے. 

اپنے آقا و مولا ! 

انیس النفوس، شمس الشموس،. 

مولا علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے نام. 

💖   سلام اے میرے آقا. 

💖  کچھ سال گزر گیے   ہیں کہ آپ کی قدم بوسی کے لیے آیا تھا. 

اور ایک بار پھر مجھے یہ سعادت نصیب ہوی کہ آپ کے صحن مبارک میں کھڑا اپنی قسمت پہ رشک کررہا ہوں. 

مجھے یاد ہے جب پہلے آپ کی خدمت میں آیا تھا، بہت سی آرزوئیں آپ سے بیان کیں تھیں . میری وہ تمام حاجتیں آپ کی دعا سے پوری ہوگیئں. 

سپاہ کی ملازمت ( ایران کی انقلابی گارڈ )ایک اچھی اور نیک بیوی کا ساتھ، 

اچھے ساتھی، زندگی کی سہولتیں ......  

اے میرے آقا....    سب کچھ تو آپ کی دعاوں سے مجھے مل گیا. 

میں آپ کا شکر گزار ہوں. 

دو روز پہلے جب میں نے * سپاہ کے سبز یونیفارم میں، آپ کے صحن مبارک میں قدم رکھا تو میرا پورا وجود خوشی سے سرشار ہوگیا. مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مجھ گناہگار پہ میرے مولا نے اتنا کرم کیا ہے. آقا یہ سب آپ کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے. 

اے میرے آقا.... 

سپاہ ( پاسداران انقلاب اسلامی )کا رکن بنتے ہی ،  میرے اوپر زندگی کا ایک نیا باب کھلا ہے. 

اگر میں ہر روز، ہزار ہزار بار بھی اپنے خدا کا شکر کروں تب بھی کم ہے. 

💖 اے میرے آقا..   

میری دنیاوی خواہشیں تو سب پوری ہوگیئں. 

اب آخرت کی لزتیں حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہوں. 

ایسی لذتیں جن کی انتھا خدا کی رضا ہے. 

💖 یا ضامن آھو...  

آپکو آپکے پدر بزرگوار، موسی ابن جعفر کی قسم، 

آپ کو آپکے عزیز فرزند کی قسم. 

آپکو،  آپکی عزیز بہن، فاطمہ معصومہ کی قسم. میرے ضامن بن جایئں.... 

اے میرے آقا ...    

میں جوانی میں ہی علی اکبر کی مانند شھادت کا میٹھا جام پی کر اپنی یہ ناقابل جان ،  آپ اھلبیت علیہ السلام پر فدا کردینا چاہتا ہوں. 

💖 اے میرے مولا.... 

میرے اوپر احسان فرمایئے اور میرے شہادت نامے پر دستخط فرمادیجیئے. 

اسوقت رات کا ایک بجا ہے اور پیر اور منگل کی درمیانی رات ہے. کہتے ہیں :  پیر اور جمعرات کو ہمارے نامہ اعمال، امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں. 

💖 اے میرے مھربان آقا.... 

آپ کو آپکی جدہ، حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کی قسم! میرے شھادت نامے کو اپنے دستخط سے مزین فرمادیں. 

میں چاہتا ہوں؛  آج رات ! میرا نامہ اعمال شھادت نامے کی اجازت کے ساتھ امام عصر علیہ السلام کی خدمت میں پہنچے. 

یقیننا میرے شھادت نامے پر آپ کے دستخط دیکھ کر، ولی عصر علیہ السلام بھی دستخط فرمادیں گے. 

😔 اگرچہ میں بہت گناھگار اور روسیاہ ہوں . مگر آپ میرے ضامن بن جایئں. 

😔 اے میرے آقا.... 

اسی آہو کی طرح مجھے بھی پناہ دے دیں. مجھے اپنی درگاہ سے ناامید نہ فرمایئں. 

آپ نے میری تمام دنیاوی خواہشوں پر دستخط کیئے. اب مجھے آخرت کی لزت حاصل کرنے کی اجازت بھی مرحمت فرمایئں. 

😢 الھی رضن بہ رضاک. 

😢 لا معبود سواک. 

شب منگل.   94، 5، 6. 

 34  -  1 رات. 

حرم امام رضا علیہ السلام. 

رواق الاجابر.

آپکا خادم  : محسن حججی. 


No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link an the Comment box

خدا کے ہمراہ رہو

 خدا کے ہمراہ رہو*  *جب تنہا ہو تو؛ خدا کے ساتھ رہو اور جب تنہا نہ ہو تو؛ خدا کے نہ ہونے کا اظہار مت کرو۔ وہ خدا جو تمہاری تنہائی میں ہمیشہ ...