Thursday, June 17, 2021

مثالی خواتین


 

مثالی خواتین

 
تاریخ اسلام میں ہمیں بے شمار ایسی خواتین کا تذکرہ ملتا ہے. جنہوں نے بے شمار قربانیاں پیش کیں، مگر اسلام پر آنچ نہ آنے دی. صدر اسلام سے قبل بھی جب آنحضرت کی جانب سے تبلیغ کی جارہی تھی. ایسی خواتین کا تذکرہ موجود ہے. جنہوں نے اسلام کی کامیابی کی راہ ہموار کی اور اس راہ میں سختیاں اور تکالیف جھیلیں. اس کے بعد سے یہ سلسلہ چلتا رہا مگر
واقعہ عاشورہ واقعہ عاشورہ میںخواتین نے اپنے کردار سے اسلام کا سر بلند کردیا اور آج انہیں دلیر خواتین کو دنیا میں بے مثال خواتین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔عاشورہ کی ان بہادر خواتین کی پیروی میںایرانی خواتین نے اسوقت مثالی عورتوں کا لقب پایا۔ جب امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لیئے عورت کا میدان میں آنا ضروری سمجھا گیا۔ 
یہ بہادر اور پر عزم خواتین ؛ مردوں کے شانہ بشانہ، ہر میدان میں حاضر اور اسلامی انقلاب کی راہ میں طرح طرح کی سختیاں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔اور اسلامی انقلاب اور اسکی اقدار کو پوری دنیا میں روشناس کرادیا۔ 
ان میں صرف عمر رسیدہ خواتین ہی نہیں تھیںبلکہ ! جوان لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ یہ کم سن لڑکیاں ! اتنے مضبوط عقیدے اور ایمان کی مالک تھیں۔ کہ انتہای بدترین ایذاﺅں کے باوجود اسلامی قدروں پر آنچ نہ آنے دی۔ 
اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، دوران جنگ بھی ان خواتین نے ایثار و قربانی کی ایک نئی مثال قائم کی۔ وہ قربانیاں دیتی رہیں مگر اسلام و انقلاب کی حمایت ترک نہ کی۔ہمارا سلام ہو ان دلیر اور بہادر خواتین پر جو عمل میں زینبی کردار ادا کر گیئں۔ اور لائق تحسین و درود سلام ہیں وہ خواتین بھی جو دنیا کے مختلف گوشوں میں قربانیاں دے رہی ہیں مگر اسلام کا دامن مضبوطی سے تھاما ہوا ہے۔
یقیننا یہی خواتین ! زینبی کہلانے کی حق دار ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link an the Comment box

حدیث طیرمشوی

  بسم الله الرحمن الرحیم حدیث طیرمشوی           این حدیث متواتر است این از اون روایات است ک ه اسلاف ما برای این حدیث خون ه ا دادن تا ...