Wednesday, July 7, 2021


 امام خمینی ؒ           


مستقبل میں کچھ لوگ جان بوجھ کر یا نا سمجھی میں عوام میں یہ موضوع اٹھا سکتے ہیں کہ اتنی قربانیوں کا کیا نتیجہ نکلا!؟

انہیں یقینا عوالم غیب اور فلسفہ  شہادت کا کوئی علم نہیں ہو گا، وہ نہیں جانتے ہوں گے کہ جو شخص محض خوشنودی خدا کی خاطر محاذ جنگ پر جاتا اور علوم کی تشتری میں سر رکھے حاضر ہو تا ہے،

گذر زمان نہ تو اس کی بقاءاورجاودانی پر اثرانداز ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے بلند مرتبہ میں کسی طرح کی کوئی کمی آتی ہے۔

ہمیں شہداءکی قدر و منزلت اور ان کے قائم کر دہ نقوش کے مکمل ادراک کے لئے ایک طولانی سفر کرنا ہو گا اور گذر زمان کے ساتھ انقلاب کی تاریخ اور مستقبل کی خاک چھاننا ہو گی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ خون شہداءو انقلاب اور اسلام کا زندگی بیمہ ہے۔

خون شہداءنے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو استقامت اور پائداری کی کادرس دیا ہے اور خد اجانتا ہے کہ راہ شہادت کبھی مسدود ہونے والا نہیں ہے۔

مستقبل کی اقوام شہداءکے نقش قدم پر چلیں گی، ان کی پاک تربیتیں قیامت تک درد مند وں اور عاشقان و عار فان الٰہی کی زیارت گاہ اور حریت و آزادی کے ودلد اروں کے لئے دار الشفاءر ہیں گی۔

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link an the Comment box

خدا کے ہمراہ رہو

 خدا کے ہمراہ رہو*  *جب تنہا ہو تو؛ خدا کے ساتھ رہو اور جب تنہا نہ ہو تو؛ خدا کے نہ ہونے کا اظہار مت کرو۔ وہ خدا جو تمہاری تنہائی میں ہمیشہ ...